Pakistan Revenue Guardians -- Pillars of the Land
From the very first dawn, we embraced the creed
Unity, Faith, Discipline - our foundational belief
The sky reminds us of the dreams we chase
Endless yet guiding, a boundless space
Pakistan Customs ascends to Olympian heights
Like a phoenix reborn from the shadowed nights
From hidden doors, a brighter dawn shall rise
A home we’ll build where all may thrive
Yet, without trust, A fragile bond is made
Trust is the spark that ignites the flame
Together in faith with wings united
We soar as one in noble stride
We are the backbone, steadfast in role
Securing the nation, its wealth and goal
Pakistan Revenue Guardians, pillars of the land
Safeguarding trade with a vigilant hand.
*وزیراعظم ہاوس*
*-میڈیا ونگ-*
*وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی یوم کسٹمز 26 جنوری 2026 کے موقع پر پیغام*
عالمی یوم کسٹمز کے موقع پر، پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر کسٹمز انتظامیہ کے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ کسٹمز اپنے فرائض کی انجام دہی میں سرحدوں کی حفاظت، جائز تجارت کی سہولت اور معاشرتی تحفظ کے لیے غیر قانونی، غیر محفوظ اور نقصان دہ مال سے بچاؤ کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
اس سال یہ دن *"کسٹمز، نگرانی اور عزم کے ذریعے معاشرتی تحفظ"* کے عنوان تحت منایا جا رہا ہے جو اس سرحدی ادارے پرجدید دور میں عائد بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کی عکاسی کرتا ہے۔
آج اس موقع پر عالمی کسٹمز تنظیم (WCO) اور اس کے ارکان کو عالمی تجارت کو محفوظ، مؤثر اور پائیدار بنانے کے لیے ان کی ثابت قدمی اور عزم پر سراہتا ہوں۔
اسی عالمی وژن کے تحت، پاکستان کسٹمز نے شفافیت، کارکردگی اور دیانت داری کو بڑھانے کے لیے بڑی ڈیجیٹل اصلاحات کی ہیں۔
اس میں فیس لیس کسٹمز تشخیص کا آغاز نمایاں ہے جس میں AI پر مبنی رسک مینجمنٹ سسٹم (RMS) کی مدد سے انسانی صوابدید کو کم کر کے تشخیص کو پورے ملک میں یکساں بنایا گیا ہے اور جائز تجارت کی کلیئرنس کو تیز تر کیا گیا ہے۔
حال ہی میں شروع کیے گئے پری ارائیول کلیئرنس سسٹم (PACS) اور ڈائریکٹ پورٹ ڈیلیوری (DPD) تجارت کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیۓ انقلابی اقدامات ہیں۔ یہ سہولیات کاروباری حضرات کے لیے لاگت میں کمی، سامان کی جلد کلیئرنس اور عالمی بہترین طریقوں کے مطابق بندرگاہوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دے رہی ہیں۔
خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشنز اور اسمگلنگ کے خلاف مربوط اور مضبوط اقدامات کے ساتھ، یہ اصلاحات حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں.
حکومت کا عزم ہے کہ ایک جدید اور ٹیکنالوجی سے لیس کسٹمز انتظامیہ بنائیں جو قومی آمدنی کا تحفظ اور معاشرتی حفاظت کے لیے کام کرے۔
میں پاکستان کسٹمز کے افسران اور اہلکاروں کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تحسین کے ساتھ، حکومت کے اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان کسٹمز انتظامیہ کی جدیددیت ، نگرانی اور بہترین خدمات کو قومی مجموعی ترقی و خوشحالی کے لیۓ بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے








.jpg)

This website has been developed with good faith to create facilities for the people.Your ID Password and access to our website is for a specific period or temporary, it may be suspended at any time without telling any reason.Your ID Password or access does not create any your rights or liability onto owner of the website.
Office # 3-6, Ground Floor Idrees Chamber ,Talpur Road Karachi
info@taxhelplines.com.pk
+ 92 314-4062161
021-32462161
+ 92 305-2561915